بنارس میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے قبل پوروانچل کے باشندوں اپنی پاسپورٹ بنوانے کے لیے لکھنؤ جاتے تھے، لیکن بنارس میں پارسپورٹ آفس کے قیام ہونے سے عوام چین کی سانس لی ہے۔
جب سے یہ آفس بنارس میں قائم ہوا ہے لوگ آن لائن رجسٹریشن کے بعد اپنی مقررہ تاریخ پر آفس آتے ہیں اور کاغذی کارروائی پوری کر کے پارسپورٹ حاصل کرتے ہیں۔
دوسری جانب مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ پاسپورٹ آفس میں بنیادی سہولیات کو نظر انداز کیا گیا اور کہیں بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں جب پاسپورٹ آفس کے ذمہ داران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی گی تو انہوں بات کرنے سے انکار کردیا، لیکن پاسپورٹ آفس کے باہر انتظار کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ آفس میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے، سخت گرمی کا موسم ہے لیکن یہاں پر ویٹنگ روم کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ جن لوگوں کا نمبر ہے ان کو تو اندر بلا لیا گیا لیکن جن کا نمبر ابھی نہیں آیا ہے وہ باہر اپنے نمبر کے انتظار میں ہے۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ آفس کے سامنے جو فلائی اوور ہے اس کے نیچے بیٹھنے کا اتنظام کروایا جائے تاکہ انتظار کرے والے افراد کو بیٹھنے کی جگہ مل سکے۔