ETV Bharat / city

بنارس سے تمل ناڈو پہنچے سیاحوں میں سے دو خاتون کورونا مثبت

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے چوکا گھاٹ علاقے میں واقع کمار اسامی مٹھ میں 6 سیاحوں کو دیگر سیاحوں کے ساتھ گزشتہ دنوں بنارس ضلع انتظامیہ نے بس کےذریعہ تملناڈو بھیجا تھا۔

Of the tourists who arrived in Tamil Nadu from Benares, now Corona  positive
بنارس سے تملناڈو پہنچے سیاحوں میں سے دو خاتون کورونا مثبت
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 1:06 PM IST

بنارس سے روانگی سے قبل سبھی کا تھرمل اسکریننگ کی گئی تھی جس میں سبھی کی رپورٹ نارمل تھی۔ تملناڈو انتظامیہ کے ذریعے بنارس کی ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ بنارس سے پہنچی دو خواتین کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس اطلاع کے بعد ضلع انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے۔ فی الحال اعلی افسران و پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ علاقے کو سینٹائز کیا جا رہا ہے اور عوام کی تھرمل اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔

جس بس کے ذریعے سیاحوں کو بھیجا گیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ سبھی سیاحوں کو بھیجنے سے پہلے تھرمل اسکریننگ کی گئی تھی۔ جس میں سب کی رپورٹ نارمل تھی۔

تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور نے راستے میں کچھ لوگوں کو بس میں بٹھایا تھا، ممکن ہے کہ انہیں لوگوں میں سے کسی کو کورونا کی علامات رہی ہوں گی، جس کی وجہ سے ان دو خواتین کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ فی الحال بنارس میں احتیاط خوب برتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.