بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی یوم پیدائش کے موقع پر 64وہیں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھوٹے اور بڑے شعراء نے اپنے عقیدت کا اظہار کیا.
مشاعرہ وارانسی کے کوتوالی علاقے کے مقیم گنج میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز شعرا نے شرکت کرکے اپنے عقیدت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ننھے شعراء نے بھی اپنی شاعری سے حاضرین کو خوش کردیا۔
مشاعرے کی منتظم کار جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ کی یاد میں ہر برس مشاعرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں آج 64واں مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر برس اس مشاعرے کے ذریعے ہم پیغام دیتے ہیں کہ جس طریقے سے حضرت فاطمہ الزہرا نے اٹھارہ برس کی عمر میں پوری نوع انسانیت کو اخلاص محبت بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے وہ ہر کسی کے لیے مشعل راہ ہے، حضرت فاطمتہ الزہرا کی شخصیت ایسی ہے کہ جن کے لیے ہر مذہب کے لوگوں کے دلوں میں محبت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس محفل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سبھی مذاہب و مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔