ETV Bharat / city

منشی، مولوی اورعالم مارک شیٹ کے نام تبدیل ہونے سے طلبہ پریشان - آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے رواں برس منشی، مولوی اور عالم مارک شیٹ کا نام بدل کر سکینڈری اور سینیئر سیکنڈری کردیا گیا ہے جس سے طلباء و طالبات کو مستقبل میں مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

changed munsh molvi alim marksheet
منشی، مولوی اورعالم مارکشیٹ کے نام تبدیل ہونے سے طلبہ پریشان
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 8:28 PM IST

آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری وحیداللہ خان سعیدی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' اس تعلق سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔جس میں مدارس کے طلباء و طالبات کی پریشانیوں سے متعلق تفصیلات درج ہیں'۔

منشی، مولوی اورعالم مارکشیٹ کے نام تبدیل ہونے سے طلبہ پریشان

انہوں نے کہا کہ سنہ 1995 میں جو حکومت کی جانب سے جی او جاری کیا گیا تھا اس میں منشی اور مولوی درجہ کو ہائی اسکول کے مساوی تسلیم کیا گیا ہے اور عالم کو انٹر میڈیٹ کے مساوی قرار دیا گیا تھا اب جب مدرسہ بورڈ نے منشی، مولوی اور عالم مارک شیٹ کے نام کو سیکنڈری اور سینئر سکینڈری کردیا ہے جس کا کسی بھی یونیورسٹی یا سرکاری محکمے میں نام درج نہیں اور نہ ہی حکومت نے اس نام سے کوئی ترمیمی جی او جاری کیا ہے ایسے میں وہ طلباء و طالبات جنہوں نے 2020 کی مارکشیٹ حاصل کی ہے اگر وہ یونیورسٹیز یا سرکاری محکمے پاسپورٹ دفتر میں مارکشیٹ لے کر جاتے ہیں تو یہ سبھی دفاتر تسلیم کرنے سے انکار کرسکتےہیں۔

مزید پڑھیں:

داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل

لہذا حکومت جلد از جلد ترمیمی جی او جاری کر سبھی یونیورسٹیز اور محکمے کو اطلاع دے تاکہ طلباء و طالبات کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.