مرکزی وزارت برائے ثقافت کی جانب سے پورے بھارت میں امرت مہوتسو کے زیر اہتمام بنارس ہندو یونیورسٹی میں بسم اللہ خان کی یاد میں تین روزہ شہنائی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں خصوصی تعاون سنگیت ناٹک اکیڈمی، نئی دہلی اور کلا منچ بی ایچ یو کا رہا۔ ان کے تعاون سے ملک کے مختلف شہروں سے فنکاروں نے مسلسل تین روز تک شہنائی بجاکر لوگوں کو محظوظ کیا۔
شہنائی مہوتسو کا آخری دن، بسم اللہ خان کے نام - شہنائی فیسٹیول کا انعقاد
معروف شہنائی نواز بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے بنارس ہندو یونیورسٹی میں تین روزہ شہنائی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ آج آخری دن ملک کی مختلف ریاستوں سے شہنائی کے فنکاروں نے شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔