اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ بخشا کے تحت کشن یادو عرف پجاری کی پولیس تحویل میں ہوئی موت کو ایس پی راج کرن نئیر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم کو سنیچر کے روز فوری طور پر معطل کر دیا۔ بخشا کے ایس او اجے کمار سنگھ سمیت تین پولیس اہلکار کو جمعہ کو معطل کیا جا چکا ہے۔ جب کہ اس پورے معاملے میں اب تک نو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔
ایس پی راجکرن نیئر نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایس او جی انچارج پرو کمار سنگھ سمیت چار پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا اس طرح اب تک اس معاملے میں ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر اور سات پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع کھمپور رہائشی کپڑا تاجر موہن لال یادو سے یکم فروری کو بخشا تھانہ حلقہ کے شیو غلام گنج میں لوٹ کی واردات پیش آئی تھی۔
اس واردات کی تفتیش میں بخشا پولیس و ایس او جی کی مشترکہ ٹیم کی کارروائی میں سامنے آئے بخشا تھانہ حلقہ کے موضع چک مرزا پور رہائشی کرشنا کمار یادو عرف پجاری سمیت پانچ مشکوک ملزمان کو جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔ جہاں کرشنا کمار کی حالت رات میں خراب ہو گئی اور انہیں پولیس اہلکاروں نے کمیونٹی صحت مرکز لے گئے۔ نازک صورتحال کی وجہ سے صبح چار بجے ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں ٹیم نے کرشنا یادو کو مردہ قرار دے دیا تھا۔
پولیس تحویل میں وحشیانہ طور سے زدوکوب کا الزام لگاتے ہوئے اہل خانہ و ہزاروں کی تعداد میں دیہی لوگوں نے 6 گھنٹے تک ابراہیم آباد شاہراہ پر راستہ جام کر دیا تھا مشتعل دیہاتیوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں سی او سٹی جتیندر دوبے، انسپکٹر سنتوش شریوا ستو، ایس آئی جئے سنگھ اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
رات آٹھ بجے زدوکوب کے الزام میں پولیس اہلکاروں پر تھانہ بخشا میں قتل اور لوٹ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اہل خانہ نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جانے کی اجازت دی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے مجسٹریٹ انکوائری کو اے ڈی ایم (فائننس) رام پرکاش کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ جبکہ ایس پی راج کرن نیئر نے محکمہ انکوائری اے اے ایس پی (دیہی) تریبھون سنگھ کو تفویض کی ہے۔
جونپور: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت، ایس او جی ٹیم معطل - انسپکٹر سنتوش شریوا ستو
ایس پی راج کرن نیر نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایس او جی انچارج پرو کمار سنگھ سمیت چار پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک اس معاملے میں ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر اور سات پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔