ایس ڈی ایم کمار ہرش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑاؤ کا علاقہ ضلع بنارس اور چندولی کا سرحد ہے، یہاں پر بیریکٹنگ لگا کر کے آنے والے سبھی افراد کا تھرمل اسکریننگ کیا جا رہا ہے اور ان کا نام پتہ بھی نوٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ضروری خدمات کے علاوہ افراد کو واپس بھیج دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناخت کر انہیں ہسپتال میں داخل کیا جائے گا تاہم ابھی اس نوعیت کا کوئی بھی شخص نہیں ملا ہے۔ سبھی کا درجہ حرارت نارمل آیا ہے.
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد بنارس ضلع انتظامیہ نے سرحدی علاقے کو سیل کر دیا تھا اور سختی سے جانچ کی جارہی تھی۔ اس ضمن میں اب تھرمل اسکریننگ کی بھی شروعات ہوگئی ہے، جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت میں مدد ملے گی.