ETV Bharat / city

بنارس: حضرت امام قاسم کی مہندی کا جلوس نہیں نکلا - اتر پردیش حکومت کے رہنما اصول

اتر پردیش حکومت کے رہنما اصول پر عمل کرتے ہوئے عقیدتمندوں نے گھروں پر نوحہ خوانی کی۔

banaras
banaras
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:14 AM IST

اترپردیش کے ضلع بنارس میں 7 محرم الحرام کو حضرت امام قاسم کی مہندی کا جلوس پوری شان و شوکت کے ساتھ نکالا جاتا تھا لیکن اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ حکومت کی گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے حضرت امام قاسم کی مہندی کا جلوس نہیں نکالا گیا۔ اس دوران امام باڑہ میں عزاداری، نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور حضرت امام قاسم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بنارس: حضرت امام قاسم کی مہندی کا جلوس نہیں نکلا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا ظہیر عباس نے کہا کہ سات محرم الحرام حضرت امام قاسم علیہ السلام کے جانب منسوب ہے۔ اس دن حضرت امام قاسم علیہ السلام کو کو یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے ہے۔ نوحہ خانی اور عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچتے ہوئے حکومت کے رہنما اصول پر عمل کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔
مولانا ظہیر عباس نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کے غم میں پوری دنیا شامل ہے اور یزید پر لعنت بھیج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید سے جنگ کی تاکہ حق و باطل کے درمیان امتیاز ہوسکے، صحیح اور غلط میں تمیز کیا جاسکے۔ اگر امام حسین نہ ہوتے تو صحیح اسلام ہم تک نہ پہنچتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.