ETV Bharat / city

'شعبۂ اردو بی ایچ یو' کامیابی کی طرف گامزن - urdu department banaras hindu university

صدر شعبۂ اردو بی ایچ یو پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کو 'قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان' کا نیا رکن نامزد کیا گیا۔ وہیں شعبے سے فارغ تین ریسرچ اسکالرز اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے منتخب ہوئے۔

'شعبۂ اردو بی ایچ یو' کامیابی کی اور گامزن
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 11:56 AM IST

Updated : Jul 27, 2019, 12:31 PM IST

بنارس ہندو یونیورٹی کے شعبہ اردو کے لیے آج یقیناً ہی خوشی کا دن ہے جو صدر شعبہ پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کے قیادت و سربراہی میں دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے.

شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیور سٹی کی ترقی و کامیابی میں ایک اور نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ صدر شعبۂ اردو پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کے تحقیقی کاموں کو دیکھتے ہوئے 'قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان' نے اردو ادب کی تاریخ ترتیب دینے والی کمیٹی کے لیے نیا رکن متنخب کیا ہے۔

صدر شعبۂ اردو بی ایچ یو پروفیسر آفتاب احمد آفاقی

کمیٹی کی قیادت میں اردو ادب کی تاریخ کو از سرِ نو کئی حصوں میں ترتیب دیا جانا ہے، جس کی پہلی میٹنگ 6 اگست کو دہلی میں ہوگی۔

بی ایچ یو: اردو میں ماس میڈیا کورس

بی ایچ یو کا شعبہء اردو قومی و بین القوامی سیمیناروں، معیاری رسالہ "دستک" کا اجرا، نئےصحافتی کورس کی شروعات اور دیگر ادبی پروگراموں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہا ہے۔

اس شعبے کے لیے ایک مسرت آمیز خبر یہ بھی ہے کہ بہار پبلک سروس کمیشن کی طرف سے اسسٹنٹ پروفیسر اردو کے کامیاب طلبا کی فہرست میں 'شعبہ اردو بی ایچ یو' کے تین ریسرچ اسکالرز کا نام شامل ہے.

غور طلب ہے کہ انٹرویو میں چار ریسرچ اسکالرز شامل تھے جن میں سے تین کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب ریسرچ اسکالرز منی بھوشن کمار شرما، مبشرہ صدف اور سید ابوذر علی شامل ہیں۔

Intro:Body:

obaid 

Conclusion:
Last Updated : Jul 27, 2019, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.