ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں بڑاگاؤں تھانہ علاقہ کے مہاد پور گاؤں میں سبزیوں کی کھیتی کرنے کے سلسلے میں دو فریقوں کے مابین تصادم میں ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی۔
تصادم کے سبب دونوں فریق کے نصف درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بڑاگاؤں کے مہاد پور میں آج صبح دو ہمسایہ کے درمیان آبادی کی زمین پر سبزیوں کی بوائی کے سلسلے میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ اس میں مراری (65) شدید زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ اور مقامی لاگوں نے اسے قریب کے اسپتال میں پہنچایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی. دوسرے فریق کے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں لال من (45) کو شدید چوٹیں آئیں جن کا علاج نجی اسپتال میں جاری ہے۔
اس تصادم میں لالمن کے دو بیٹے بھی زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ فی الحال پولیس موقع پر موجود ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی بوائی کے سبب دو طرفہ باونڈری وال پر لڑائی ہوئی ہے جس میں ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ روی کمار کی تحریر پر لالمن، رتیش، سوریہ کمار، لوکش، اشوتوش، کملیش، سونا دیوی اور بندو پر نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے جن کو پولیس گرفتار کرنے کی کوشش میں ہے.