ETV Bharat / city

عالمی یوم کینسر: کینسر کے ماہر ڈاکٹر کا خصوصی انٹرویو - ڈاکٹر ترون بترا بنارس ہندو یونیورسٹی شعبہ کینسر کے اسسٹنٹ پروفیسر

ہر برس چار فروری کو عالمی یوم کینسر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ہوتا ہے کہ کینسر جیسے مہلک بیماری سے آگاہی حاصل کریں اور اس بیماری کو ختم کرنے کی جانب مثبت اقدامات اٹھائیں۔ اس حوالے سے آج پوری دنیا میں 'کینسر ڈے' منایا جا رہا ہے اور مختلف پروگراموں کا انعقاد ہو رہا ہے۔

exclusive_interview_with_the_cancer_specialist_dr
عالمی یوم کینسر: کینسر کے ماہر ڈاکٹر کا خصوصی انٹرویو
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 1:48 PM IST

کینسر سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کیا ہیں، اس کا علاج کیا ہے اور کس طرح سے اس بیماری سے جان بچائی جا سکتی ہے۔ ان تمام سوالوں کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے کینسر کے ماہر ڈاکٹر ترون بترا سے بات چیت کی۔

ڈاکٹر ترون بترا نے بتایا کہ کینسر ایک مہلک مرض ہے۔ اس مرض سے ہر برس لاکھوں افراد ہلاک ہوتے ہیں، اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ مرض کی نشاندہی وقت پر نہ ہو پانا۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے مختلف اقسام ہیں۔ مردوں میں زیادہ تر منہ کا کینسر اور بلڈ کینسر پایا جاتا ہے جبکہ عورتوں میں پستان اور بچے دانی کا کینسر زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ ایک یہ کہ مرض نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ دوسرا تمباکو، سگریٹ نوشی کی وجہ سے یہ مرض جنم لیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وقت پر اس مرض کی نشاندہی کر علاج شروع ہو جائے تو اس بیماری سے جنگ جیتا جاسکتا ہے لیکن بیشتر معاملات میں یہی دیکھا جا رہا ہے کہ وقت پر اس کا علاج شروع نہیں کرتے ہیں اور آخری مرحلے میں آکر مریض ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہیں۔ تب تک علاج کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور جان چلی جاتی ہے۔ لہذا اگر کسی کو بھی اس مرض کے ہونے کے بارے شکوک و شبہات ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور جلد از جلد شکوک و شبہات کو دور کریں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اکثر یہ مرض اپنے گھر والوں کو بھی نہیں بتاتی ہیں کیونکہ سماج میں مختلف چہ می گوئیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج ممکن ہے۔ وقت پر علاج ہونے سے جان بچائی جا سکتی ہے لہذا سماج کا ڈر کیے بغیر اس مرض کو اپنے لواحقین لو بتائیں اور علاج کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.