ETV Bharat / city

قومی سطح کے معروف شہنائی فنکار احمد عباس سے خصوصی گفتگو - مشہور شہنائی فنکار استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن استاد بسم اللہ خان نے شہنائی کو ایک نیا مقام عطا کیا جس کو اب شہنائی کے نئے فنکار پروان چڑھا رہے ہیں

قومی سطح کے معروف شہنائی فنکاراحمد عباس سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 4:42 PM IST

موسیقی میں شہنائی کا ایک منفرد مقام ہے، جسے موجودہ دور میں فراموش کیا جا رہا ہے، تاہم اس کے فنکار ابھی بھی اپنا مستقبل اسی فن میں تلاش کر رہے ہیں اور اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے قومی سطح کے مشہور شہنائی فنکار احمد عباس سے خاص بات چیت کی۔

قومی سطح کے معروف شہنائی فنکاراحمد عباس سے خصوصی گفتگو

شہنائی فنکار احمد عباس نے بنارس کے مشہور شہنائی فنکار استاد بسم اللہ خان کو یاد کیا، انہوں نے بتایا کہ۔ شہنائی کو استاد بسم اللہ خان نے جو مقام عطا کیا ہے اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، جب بھی شہنائی کا نام لیا جاتا ہے تو استاد بسم اللہ خان کی تصویر سامنے ہوتی ہے، اور استاد بسم اللہ خان کا نام لیا جائے تو شہنائی کی تصویر سامنے رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ۔ قدیم زمانے میں لوگ ہر اچھے کام پر شہنائی بجواتے تھے اور ملک کے بیشتر شہروں میں اس کے فنکار بھی پائے جاتے تھے لیکن رفتہ رفتہ عوام کی دلچسی کم ہوتی گئی اور اس کے فنکار بھی کمیاب ہوگئے یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں اس فن کے موت و زیست کی بات ہونے لگی۔

انہوں نے کہا کہ۔ بالی ووڈ کے قدیم گانوں میں شہنائی کی آواز سنائی دیتی ہے لیکن جب سے موسیقی کے نئے آلات سامنے آئے ہیں تب سے بالی ووڈ نے بھی شہنائی سے اپنا رشتہ ختم کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ' شہنائی کے فنکار پہلے بالی ووڈ میں اپنا مستقبل تلاش کرتے تھے لیکن موجودہ دور میں ان فنکاروں کے سامنے نئے چلینجز ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فن کار رفتہ رفتہ کم ہوتے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی شہنائی کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ احمد عباس مغربی بنگال کی دارالحکومت کوللکاتا کے رہنے والے ہیں ان کے والد بھی اعلی شہنائی فنکار تھے انہوں نے شہنائی کا فن اپنے والد سے سیکھا ہے موجودہ دور میں قومی سطح کے شہنائی فنکاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.