ETV Bharat / city

بنارس: 'گنگا ندی کو صاف رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون دیا جائے' - سماجی کارکن محمد شاہد خان

وارانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے سماجی کارکنان کے ساتھ مل کر گنگا ندی کے 84 گھاٹوں کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے افسران اور متخلف سماجی کارکن و سبھی مذاہب کے افراد شامل رہے۔

بنارس: 'گنگا ندی کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر ممکن تعاون دیا جائے'

author img

By

Published : Mar 7, 2021, 4:30 PM IST

وارانسی میں گنگا صفائی مہم کا آغاز صبح سات بجے سے شروع ہوکر ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں نہ صرف گنگا ندی میں بہتی آلودگی اور غلاظتوں کو ہٹایا گیا بلکہ یہ بھی حلف لیا گیا کہ گنگا کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر ممکن تعاون دیا جائے گا۔

بنارس: 'گنگا ندی کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر ممکن تعاون دیا جائے'
اس مہم میں پولیس انتظامیہ نے بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا۔ وہیں، اس موقع پرمسلم سماج کے لوگوں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔

صفائی مہم میں شامل سماجی کارکن محمد شاہد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گنگا کی صفائی انتہائی اہم ہے اور بنارس سے جب یہ پیغام جائے گا تو اس کا اثر پورے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ' اس مہم میں بغیر تفریق ملت و مذہب سبھی عقیدے کے لوگ شامل ہوئے ہیں اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم نماز فجر کے بعد سے ہی اس مہم میں شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں: لکھنؤ: کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری 'نمامی گنگے اسکیم' کے تحت سیکڑوں اہلکار گنگا ندی کی صفائی میں روزانہ لگے رہتے ہیں۔ لیکن آج بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ تمام سماجی کارکنان و انتظامیہ کے لوگوں نے گنگا صفائی مہم کی نئی شروعات کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.