سماجی کارکنان نے اسے درست کرنے کے لیے اسٹیشن انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس وقت اسٹیشن انتظامیہ نے سائن بورڈ ہٹالیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی درست کر اردو سائن بورڈ لگا دیا جائے گا۔
کئی ماہ کے بعد جب اسٹیشن انتظامیہ نے دوبارہ اسٹیشن پر اردو سائن بورڈ لگایا تو پھر واضح اردو املے کی غلطیاں نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دانستہ طور پر ایسا کیا جارہا ہے یا غیر شعوری طور پر غلطیاں ہورہی ہیں۔ فی الحال وارانسی کے اردو داں طبقہ سوال کررہا ہے کہ اس زبان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا ایک برس قبل وارانسی اسٹیشن سے اردو سائن بورڈ یہ کہتے ہوئے ہٹا دیا گیا تھا کہ اسٹیشن پر تجدید کاری کا تعمیری کام جاری ہے اور دوبارہ اسی جگہ پر لگا دیا جائے گا لیکن کام مکمل ہونے کے بعد اردو بورڈ اپنے مقام پر نہیں لگایا گیا اور جب دوسری جگہ بھی لگایا گیا تو اردو املے کی فاش غلطیاں نظر آرہی ہیں۔