ETV Bharat / city

وارانسی: زمینی تنازع کے دوران بزرگ ہلاک - زمینی تنازع کے دوران بزرگ کی موت

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں زمینی تنازع میں منگل کو دو گروپوں میں ہوئے مار پیٹ کے دوران ایک بزرگ کی موت ہوگئی جبکہ دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

elderly man killed in land dispute in varanasi
وارانسی میں زمینی تنازع کے دوران بزرگ کی موت
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 6:29 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع بنارس کے چوبے پور علاقے کے حاجی پورگاؤں میں ہوئے تنازع میں بزرگ رام دلار یادو(60) کی موت ہوگئی۔

مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ رام دلار یادو دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کے دوران صلح صفائی کرنے گئے تھے کہ اسی وقت شدید طور سے زخمی ہوگئے، زخمی حالت میں انہیں فور مقامی سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں گیتا، گلاب، ارمیلا اور منیش شامل ہیں، ان کا علاج بی ایچ یو میں چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حاجی پور کے پیارے لال یادو اور تالا گاؤں باشندہ اوما ناتھ یادو کے درمیان ایک بنجر پڑی زمین کے سلسلے میں تنازع چل رہا تھا، دونوں فریقین کے درمیان پیر کو بھی تنازع ہوا تھا، منگل کو تنازع بڑھنے کے بعد دونوں گروپوں کے بیچ جم کر مار پیٹ ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد گاؤں میں تناؤ کا ماحول ہے اس کے پیش نظر موقع واردات پر وافر مقدار میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.