اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بسم اللہ خان کے نواسے آفاق حیدر نے بتایا کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر ہے جس کی وجہ سے سرکاری محکمہ بیدار ہوا ہے اب شیور لائن کی صفائی کی جارہی ہے جس سے علاقائی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد محکمہ بیدار ہوتا ہے تاہم اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاتا ہے کچھ دنوں بعد پھر اسی روش پر آجائے گا جس علاقے کی حالات انتہائی ابتر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے نہ صرف علاقائی لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ استاد بسم اللہ خان کی توہین کے طور پر بھی اسے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ بسم اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک کو بہتر بنایا جائے تاکہ بسم اللہ خان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے سیاح یا دیگر لوگ اس طرف سے گزریں تو غلط اثر نہ لے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بسم اللہ خان نے کے نام پر پورے ملک کو فخر ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ان کے نام سے منسوب سڑک انتہائی خستہ حال ہے۔