عید الاضحی کا وقت بالکل قریب ہے اور قربانی کے جانوروں کی بازار نہیں لگ رہی ہے اس وجہ سے جانوروں کی خریدوفروخت کیسے ہو گی اس سلسلے میں مسلم کمیونٹی کے لوگ خاص پریشان ہیں۔
اس سلسلے میں عثمانیہ جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتر پردیش سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ عید الاضحی کے موقع پر حکومت جانوروں کی فراہمی میں تعاون کرے تاکہ مسلمانوں کو کسی طریقے سے پریشانی لاحق نہ ہوں'۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جانوروں کا بازار نہیں لگنا مشکل ہے لیکن ضلع انتظامیہ اس کا دوسرا طریقہ اختیار کرکے جانوروں کی فراہمی میں تعاون کر سکتی ہے'۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں پوری مستعدی کے ساتھ امداد کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس پر توجہ نہیں دیتی ہے تو ایک طرف جہاں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کو قربانی کرنے میں پریشانی ہوگی وہیں دوسری طرف جانوروں کے پالنے والوں کا شدید نقصانات کا خطرہ ہے۔'