ETV Bharat / city

مئو میں بنکر کلسٹر قائم کرنے کی راہ ہموار

مئو بنکروں کی آبادی کے لحاظ سے بے حد اہم مانا جاتا ہے۔ یہاں بنکروں کی کاروباری ترقی کے لیے طویل عرصہ سے بنکر کلسٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بیرونی ممالک میں رائج ٹیکسٹائل ڈیزائن پر بھی اس پروجیکٹ کی مدد سے تحقیقی کام انجام دیے جائیں گے

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 7:33 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں ریاستی حکومت کی جانب سے بنکر کلسٹر قائم کرنے کی راہ ہموار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔

حکومت نے پہلے مرحلے میں ٹیسٹنگ اینڈ ڈیزائننگ لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مئو میں بنکر کلسٹر قائم کرنے کی راہ ہموار

واضح رہے کہ مئو بنکروں کی آبادی کے لحاظ سے بے حد اہم مانا جاتا ہے۔ یہاں بنکروں کی کاروباری ترقی کے لیے طویل عرصہ سے بنکر کلسٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ بنکروں کی ترقی کے ضمن میں اترپردیش حکومت نے مثبت پیش رفت کی ہے۔

بیرونی ممالک میں رائج ٹیکسٹائل ڈیزائن پر بھی اس پروجیکٹ کی مدد سے تحقیقی کام انجام دیے جائیں گے
بیرونی ممالک میں رائج ٹیکسٹائل ڈیزائن پر بھی اس پروجیکٹ کی مدد سے تحقیقی کام انجام دیے جائیں گے

واضح رہے کہ بنکروں کو جدید تکنیک سے آراستہ کرنے کی غرض سے ڈیزائننگ اینڈ ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائےگا۔ تاہم اس پروجیکٹ کو بنکر کلسٹر سکیم کا پہلا مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے لیے محکمہ صنعت کو نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے اور اس کے لیے اترپردیش حکومت نے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔

مئو میں حکومت نے پہلے مرحلے میں ٹیسٹنگ اینڈ ڈیزائننگ لیب قائم کرنے کا فیصلہ

مئو کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صنعت کے ضمن میں اس پروجیکٹ کے قیام سے بنکروں کی کاروباری ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور مئو کی بُنائی صنعت کو ڈیزائننگ اینڈ ٹیسٹنگ لیب کی مدد سےفروغ ملے گا۔

فی الحال یہ پروجیکٹ ٹیکسٹائل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نامی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شروع کیا گیا ہے۔

صغیر احمد ڈپٹی کمشنر محکمہ صنعت مئو
صغیر احمد ڈپٹی کمشنر محکمہ صنعت مئو

خیال رہے کہ مئو میں ڈیزائننگ اینڈ ٹیسٹنگ لیب شروع کرنے کا مطالبہ طویل عرصہ سے کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ مئو میں کروڑوں روپے کی مالی مدد سے شروع کیے جانے والے اس لیب میں ملک کے مختلف علاقوں میں استعمال کی جانے والی ساڑیوں کی ڈیزائن اور بہتر انداز سے بنانے میں مدد ملے گی۔

مئو میں مکمل طور پر بنکر کلسٹر قائم کرنے کی راہ ہموار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے

اتنا ہی نیہں بلکہ بیرونی ممالک میں رائج ٹیکسٹائل ڈیزائن پر بھی اس پروجیکٹ کی مدد سے تحقیقی کام انجام دیے جائیں گے۔

وداضح رہے کہ مئو کے مختلف حصوں میں کثیر پیمانے پر ساڑی اور کپڑے تیار کرنے کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

مذکورہ سکیم کے بعد اب امید کی جا رہی ہے مئو کی بُنائی صنعت فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.