ETV Bharat / city

نرسنگھانند سرسوتی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایک طرف جہاں مسلم سماج میں غم و غصہ کی لہر ہے۔ وہیں اب ہندو بھائی بھی شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

'توہین رسالت کے مجرم نرسنگھا نند سرسوتی کو پھانسی دینے کا مطالبہ'

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 10:27 PM IST

Updated : Apr 6, 2021, 9:00 AM IST

بنارس کے سماجی کارکن ہریس مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ یہ وہی ڈاسنا مندر کا مہنت ہے جو کچھ دنوں قبل ایک مسلم بچے کو مندر میں پانی پینے کے لئے بے رحمی سے پٹوایا تھا۔ اس کے بعد مسلسل مسلم سماج کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

'توہین رسالت کے مجرم نرسنگھا نند سرسوتی کو پھانسی دینے کا مطالبہ'

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی تہذیب و تمدن کو توڑنے کی یہ ایک ناپاک کوشش ہے اس پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج وہ مسلم سماج کے پیغمبر اعظم محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی توہین کر رہا ہے کل وہ عیسائی بھائیوں کے رہنما حضرت عیسی کی توہین کرے گا۔ ایسے ہی مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی توہین کرے گا، جس کے بعد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جس طریقے سے بھارت کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس مہنت کے خلاف ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔ بھارتی حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر اسے گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دے تاکہ یہ لوگوں کے لئے نظیر بن سکے کہ کسی بھی مذہبی رہنما کی توہین کرنا کتنا بڑا جرم ہے۔'

انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ 2022 کا انتخاب بالکل قریب ہے یہی وجہ ہے کہ ایسا ماحول بنایا جارہا ہے، یہ خاص مذہب کے خلاف زہر افشانی کی جائے تاکہ ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچے اور سیاسی پارٹیوں کا فائدہ ہو، لہذا ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کر انہیں پھانسی کی سزا دینی چاہئے

Last Updated : Apr 6, 2021, 9:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.