ETV Bharat / city

بنارس: کورونا ویکسین کے ڈمی ڈرائی رن کی تیاریاں نامکمل

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:26 AM IST

بنارس کے کبیر چورا زونل اسپتال کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اس علاوہ دیگر پانچ اسپتالوں میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا کام عمل میں آئے گا۔

image
image

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے چھ اسپتالوں میں ڈمی کورونا ویکسین کا ڈرائی رن کیا گیا جس میں 150 افراد کو ڈمی ٹیکہ دیا گیا ہے۔

حالانکہ ان تمام کاموں کا افسران نے جائزہ لیا ہے اور اس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کا دعوی کیا گیا لیکن ای ٹی وی بھارت نے گراؤنڈ زیرو سے ان تیاریوں کا جائزہ لیا تب معاملہ اس کے برعکس نظر آیا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق تمام اسپتالوں میں سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں لیکن ای ٹی وی بھارت نے جب کبیر چورا ہسپتال کا گروانڈ زیرو سے جائزہ لیا تو یہاں ادھوری تیاری نظر آئی۔

کبیر چورا زونل اسپتال

اسپتال کے ایک بڑے ہال میں کورونا سے تحفظ کے لیے مختلف پوسٹرز کے ذریعہ اطلاعات چسپاں کیے گئے ہیں لیکن ٹیکہ کاری کا کوئی منظم تیاری نظر نہیں آئی ۔

اس ہسپتال میں تین کمرے ٹیکہ کے لیے مختص کیے گئے ہیں دو کمرے میں بیڈ نظر آئے اور ایک کمرہ خالی نظر آیا۔

دیکھ بھال کرنے والے ملازم نے بتایا کہ کرسی اور میز افسران کو دکھانے کے لیے باہر سے منگائے گئے تھے جو دوبارہ وہیں پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس طرح سے ڈرائی رن کی تیاریاں بھی آدھی ادھوری رہیں۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح اسی ہسپتال میں ڈمی کورونا ویکسین کو ایک طبی اہلکار سائیکل سے لے کر پہنچا تھا اور اسے ضلع انتظامیہ کی بڑی لاپروائی مانا جارہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.