ETV Bharat / city

مئو: کووڈ کے خطرے کے پیش نظر طلبہ و طالبات کا کووڈ ٹیسٹ

اب تک مئو ضلع میں 45 کووڈ ٹسٹ کیمپ منعقد کیے جا چکے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کا کووڈ۔19 ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:34 PM IST

covid test for 9th to 12th class students

مئو ضلع میں تشکیل دی گئی 'کووڈ کیئر ٹیم' کے ذریعے اسکولز میں کووڈ ٹیسٹ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے اب تک درجہ نو سے بارہ تک کے طلبا و طالبات کے ٹسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ مئو ضلع میں فی الحال درجہ نو سے بارہ تک کے اسکولز کو ہی کھولنے کی اجازت ہے۔ سرکاری حکومت نامے کے مطابق صرف درجہ نو سے بارہویں جماعت کے طالب علم ہی اسکولز آسکتے ہیں'۔

ویڈیو

تعلیمی سرگرمیوں اور اسکولز کالجز کو کھولنے سے متعلق احکامات ریاستی حکومت نے جاری کردیے ہیں۔

کووڈ ٹسٹ ٹیم میں خاتون ڈاکٹر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں، تاکہ طالبات کو ٹیسٹ کراتے وقت کوئی پریشانیوں کا سامنے نہ کرنا پڑے۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق اب تک مئو ضلع میں 45 کووڈ ٹسٹ کیمپ منعقد کئے جا چکے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کا ٹیسٹ کیا جا چکاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ضلع کے تمام اسکولز میں کووڈ ٹسٹ کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گذشتہ مارچ سے ہی تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جنہیں 19 نومبر سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.