ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں آج ضلع رامپور تھانے کے 10 سپاہیوں و سی ایم او آفس کے ایک کلرک سمیت 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 590 ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جانچ رپورٹ میں ضلع رامپور تھانے کے 10 سپاہیوں کے ساتھ سی ایم او دفتر کے ایک کلر سمیت 31 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 590 ہوگئی ہے، جس میں سے 482 شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ نو افراد کی دوران علاج موت ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 99 ہے، جبکہ جمعہ کو 344 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔
ضلع میں اب تک کل 13292 نمونے جانچ کے لیے بھیجے جاچکے ہیں، جن میں سے 11708 افراد کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جبکہ 1584 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25904 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 735 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔
وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔