اتر پردیش کے ضلع جونپور کے مشہور ڈاکٹر چھیتیج شرما کی اہلیہ ڈاکٹر راجشری شرما کے اچانک انتقال پر ضلع کے لوگ افسردہ و غمگین ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے اس تعلق سے شہر کے حسن مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا، جہاں ممبران نے ڈاکٹر راجشری کی موت پر اظہار تعزیت کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر چھیتیج شرما کی اہلیہ ڈاکٹر راجشری شرما کا جمعہ کے روز چنئی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
ان کی آخری رسومات چنئی میں ادا کی گئی تھی۔ اسی ضمن میں آج شہر کے حسن مارکیٹ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسیشن کے تمام عہدیداروں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ان کے لئے دعا کی۔
مزید پڑھیں: نسیم الدین کو اترپردیش کانگریس میڈیا سیل کی ذمہ داری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسیشن جونپور کے جنرل سکریٹری اسلم انصاری نے کہا کہ' ہم تمام ان کے حق میں دعا گو ہیں اور غم کی اس گھڑی میں تمام ممبران ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیض، ڈاکٹر فہیم، حنیف انصاری، نجم الحسن نجمی، عارف عباس، احسان نصیر نجمی، شبیر قادری، ڈاکٹر عرفان، نثار، خورشید عزیز الدین وغیرہ موجود تھے۔