ریاست اترپردیش کے ضلع گوکھپور میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وپن راوت نے مہارانا پرتاپ شکشا پریشد کی 88 ویں تاسیس کے موقع پر سالانہ تقریب میں خطاب کیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے طلبہ سے کہا کہ بڑی کامیابی کی طلب اور بڑے اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت درکار ہے۔ جنرل راوت نے پروگرام میں شامل ہونے سے قبل پرچم لہرایا اور جھنڈے کو سلامی دی۔
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ طلباء کو تعلیم کے تئیں راغب کریں تاکہ وہ انٹرنیٹ اور واٹس ایپ سے دور رہ سکیں ۔مزید انہوں نے طلبہ کو نصیحت کے دوران کہاکہ'وہ لفظ 'میں' کا نہیں بلکہ ہم کا استعمال کریں ۔ اسی سے زندگی کو توانائی اور ترقی دونوں ملے گی۔
تینوں افواج کے سربراہ نے کہا کہ علم اور تعلیم کے مابین فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران انہوں نے مہارانا پرتاپ ایجوکیشن کونسل کے 4 درجن سے زیادہ اداروں کے ذریعہ سامنے آنے والی ملک کی مختلف پریشانیوں اور ضروریات کو پیش کرنے والی جھانکیوں کا جائزہ بھی لیا اور راوت نے انہیں گارڈ آف آنر اور سلامی بھی دی۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع
اس موقع پر مہنت دگ وجے ناتھ، مہنت اویدھ ناتھ اور مہارانا پرتاپ کے مجسموں کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ س پروگرام کے منتظم اور تعلیمی کونسل کے سرپرست کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ وہاں موجود تھے۔