ETV Bharat / city

جونپور: چاندی کے ورق بنانے والے کاروباری مالی مشکلات سے دوچار - کاروبار کی ترقی و بقاء

صدیوں سے پان، مٹھائیوں زردہ جیسی کھانے کی چیزوں کو مزین کرنے کے لئے اور اس کے ذائقے میں اضافہ کے لئے چاندی کے ورق کا استعمال ہو تا رہا ہے حکما حضرات بھی ماجون میں اس چاندی کے ورق کا استعمال کرتے ہیں لیکِن اب اس کا رواج رفتہ رفتہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔کیونکہ اب یہ خالص چاندی سے تیار نہیں کیے جاتے بلکہ اس میں المونیم کی ملاوٹ ہوتی ہے۔

chandi ka waraq
چاندی کے ورق بنانے والے کاروباری مالی مشکلات سے دوچار
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 7:48 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور شہر کی گلی کوچوں میں تقریباً تیس برس قبل صبح و شام ہتھوڑیوں کی کھٹ۔کھٹ کی آوازوں سے پورا محلہ گونجا کرتا تھا وہیں اب اس آواز کو سننے کے لیے لوگوں کے کان ترس گئے ہیں اور گلیوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے۔ چاندی کے ورق جو دراصل چاندی ہی ہوتی ہے اسے کوٹ کوٹ کر بالکل کاغذ کی طرح باریک کردیا جاتا ہے اور اسے کوٹتے وقت نکلنے والی آواز اب بالکل ناپید ہوتی جا رہی ہے۔

chandi ka waraq

روز مرہ قیمتوں میں اضافہ کے سبب چاندی مہنگی ہوتی جارہی ہے، وہیں اس کاروبار کی ترقی و بقاء کے تعلق سے سرکاری سطح پر بھی ان کاروباریوں کو کوئی امداد مہیا نہیں کرائی گئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کاریگر نظام الحسن نے بتایا کہ 12 برس کی عمر سے وہ اس کاروبار سے جڑے ہیں پہلے اس کا استعمال تمباکو اور زردہ میں ہوتا تھا تو کام بہت اچھا چلتا تھا مٹھائیوں میں تو اس کا استعمال صرف اسے مزین کرنے کے لیے ہی کیاجاتا رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گڈی میں 150 چاندی کا ورق ہوتاہے جسے تیار کرنے میں تقریباً 3 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے اور ایک گڈی کو بنانے کی مزدوری 100 روپے ملتی ہے کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے آمدنی کم ہوتی ہے جس سے کنبہ کا خرچ چلانا کافی دشوار ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کاروبار بہت ہی قدیم ہے اس کام کو کرنے سے صحت بھی درست رہتی ہے اس کاروبار ہزاروں مزدوروں کا گھر چلتا تھا لیکن اس وقت سب بے روزگار ہوگئے ہیں۔ حکومت و انتظامیہ کی جانب سے ہماری کوئی امداد نہیں کی گئی۔

محمد شریف نے اس تعلق سے کہا کہ یہ کام تو بہت قدیم ہے پورے دن مزدوری کرنے کے بعد دو سو روپیہ مزدوری ملتی ہے اتنے کم پیسے میں خرچ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا میں تین کمپنیوں پر جرمانہ

اس تعلق سے اگر کوئی سیاسی رہنما یا کسی تنظیم کے ذریعے ان کے مسائل اٹھائے جائیں تو شاید ان کا کچھ بھلا ہو سکے ورنہ اسی طرح لوگ اس کام کو چھوڑ کر دوسرے کاموں سے منسلک ہوتے چلے جائیں گے اور آہستہ آہستہ اس قدیمی کاروبار کا نام و نشان جونپور سے ختم ہو جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.