ETV Bharat / city

بی ایچ یو: طالبات نے خواتین کے حقوق پر خاص ڈرامہ پیش کیا - طالبات نے پوسٹرز کے ذریعے خواتین کے مسائل پر روشنی ڈالی

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں بی ایچ یو کے ویمنس کالج میں بین الاقوامی یوم خواتین کے پیش نظر چار روزہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے سماجی کارکنان نے لڑکیوں کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا۔

BHU: The students staged a special play on women's rights
بی ایچ یو: طالبات نے خواتین کے حقوق پر خاص ڈرامہ پیش کیا
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 11:30 PM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی میں خواتین کے حقوق پر مبنی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے خصوصی اسپیکر کوشک مہاپاترا نے کہا کہ خواتین کے حقوق کو بیانات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ خواتین میں قیادت کی صلاحیت کیسے بڑھائی جا سکتی ہے اس پر مکمل طور سے روشنی ڈالی۔

بی ایچ یو: طالبات نے خواتین کے حقوق پر خاص ڈرامہ پیش کیا

انہوں نے کہا سب سے پہلے ذہن میں یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ہدف کس کے ذریعے متعین کیا گیا ہے، اس میں کسی اور کی مرضی تو شامل نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں خواتین کی طرف سے مردوں میں تبدیلی آرہی ہے اور اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔

BHU: The students staged a special play on women's rights
بی ایچ یو: طالبات نے خواتین کے حقوق پر خاص ڈرامہ پیش کیا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کو انجام دینے سے قبل تین مرحلے ہوتے ہیں۔ پہلا مرحلہ یہ ہے کہ کیا خواب دیکھ رہے ہیں یعنی تصوراتی ہونا چاہیے۔ دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ جب ہم کسی کام کو انجام دینے کے لیے سوچ لیں تو اس کی رکاوٹوں اور حالات کے بارے میں غور کریں خواہ وہ معاشرتی یا خاندانی یا مالی ہوں اس کے تنقیدی پہلو پر غور کیا جائے۔ تیسرا مرحلہ اس پر عمل درآمد کر استقلال کے ساتھ انجام تک پہنچانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو شخصیت کی نشوونما پر غور کرنا کافی اہم ہے۔ خود شناسی کا عمل بہت اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی مدد سے ہم ہر روز اپنے آپ میں ترقی محسوس کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مضبوط ہیں ہمیں صرف ان کی قائدانہ صلاحیت کو با اختیار بنانا ہوگا، قائدانہ صلاحیت میں حوصلے کا آنا ضروری ہے۔

اس پروگرام میں طالبات نے پوسٹرز کے ذریعے خواتین کے مسائل پر روشنی ڈالی اور طالبات نے ڈرامہ ویمنس ایمپاورمنٹ کا بھی اہتمام کیا جس میں خواتین پر جرائم کے طریقوں اور حفاظتی اقدامات اور خواتین کی قیادت کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.