دراصل گذشتہ 14 دنوں سے بی ایچ یو کے شعبہ سنسسکرت میں ایک مسلم پرفیسر کی تقرری کے خلاف کچھ طلبا احتجاج کررہے ہیں، جس پر آج شام پانچ بجے سے بی ایچ ہو لنکا کے تاریخی گیٹ 'سنگھ دوار' پر کچھ ایسے طلبا اکٹھا ہوئے ہیں جو ڈاکٹر فیروز خان کی حمایت میں بینر و پوسٹر لے کر نعرے بازی کی۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیروز خان کو پڑھانے دیا جائے، بی ایچ یو انتظامیہ پروفیسر کے خلاف بیٹھے طلبا کو احتجاج سے روکے۔ زبان سے مذہب کو جوڑنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
میڈیا رپورٹس کی بات کریں تو یہ معاملہ گذشتہ 14 دنوں سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیروز کے والد رضوان خان خود جے پور کی ایک مندر میں بھجن کیرتن کرتے ہیں۔
بی جے پی لیڈر و اداکار پریش راول نے آج ٹوئٹ کر فیروز خان کی حمایت میں کہا کہ زبان سے مذہب کو کیوں جوڑا جارہا ہے۔ گلوکار محمد رفیع و نوشاد خود ایک مسلم ہونے کے باوجود ہندو مذہب کے گیت بھی گائے ہیں۔'