ETV Bharat / city

بی ایچ یو نے آن لائن ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم شروع کیا

بنارس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ اس کی وجہ سے بی ایچ یو نے آن لائن موڈل ای لرننگ پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ اس سے تدریسی مواد کی تقسیم، پڑھنے اور پڑھانے کو اور بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔

BHU launches online digital learning platform
بی ایچ یو نے آن لائن ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم شروع کیا
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:55 AM IST

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے پیش نظر بی ایچ یو نے یونیورسٹی میں آن لائن پڑھنے اور تدریسی کام شروع کرنے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

اس کے تحت یونیورسٹی نے موڈل ای لرننگ پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ اس ای لرننگ پلیٹ فارم کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی تدریسی مواد، پڑھنے اور پڑھانے کا اشتراک اور بھی آسان ہوگیا ہے۔

موڈل آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی انوکھی خصوصیات کے ساتھ، اساتذہ اور طلبہ کو ایک موثر اور محفوظ تعلیمی ماحول مل رہا ہے۔

صارفین کو کسی بھی وقت مطالعہ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ موڈل پر کورس ہوم پیج کنٹینٹ شیئرنگ، ڈسکشن روم تک آن لائن امتحان کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ ایک ایسا ماڈل ہے جس میں دنیا بھر میں 90 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔

بنارس ہندو یونیورسٹی نے تمام اساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے لئے http://moodle.bhu.edu.in/ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.