رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے، فرندان توحید رمضان المبارک کے فیوض و برکات، اوراد و وظائف میں مصروف ہیں، رمضان کے پہلے جمعہ میں فرزندان توحید نے پورے ادب و احترام کے ساتھ بنارس کی تاریخی عالمگیری مسجد میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی۔
بنارس کی تاریخی عالمگیر مسجد میں عام حالات میں نمازیوں کا ہجوم رہتا تھا، لیکن کورونا کی وجہ سے بیشتر افراد نے اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کیے۔ چند ہی لوگوں پر مشتمل لوگوں نے مسجد میں نماز جمعہ ادا کی کورونا گائیڈ لائن پر مکمل طریقے سے عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک لگا کر لوگوں نے نماز ادا کیے۔
بنارس کی اس تاریخی جامع مسجد کے گردونواح میں دور دراز علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونے کے باوجود مسجد میں کثیر تعداد میں مسلمان نماز پڑھنے کے لیے جمع ہوتے تھے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس جمعہ کو کم لوگ یہاں نظر آئے، لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی اور کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کی ۔
مسجد کے متولی صادق علی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ سبھی مصلیان کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ بنارس کے پنچ گنگا گھاٹ پر واقع عالمگیری مسجد کے گرد و نواح میں ہندو بھائیوں کی آبادی ہے، لیکن سبھی اس مسجد کی نگہبانی کرتے ہیں علاقے میں مسلم آبادی نہ ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے مصلیان نماز ادا کرنے آتے ہیں۔