ریاست بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جہاں انسان پیٹ کی آگ میں مبتلا ہے، وہیں بے زباں جانوروں کو بھی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے قدم بہ قدم بھٹکنا پڑتا ہے۔
بنارس کے محمد عقیل پچھلے 14 سالوں سے ان آوارہ جانوروں کے لئے ایک مسیحا ہیں۔ محمد عقیل جہاں بھی جانوروں کو دیکھتے ہیں ان کو کھانا کھلانا نہیں بھولتے۔
جب بھی وہ گھر سے نکلتے ہیں اور راستے میں جتنے بھی بے زبان جانور ملتے ہیں ان سب کے لئے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک انسانوں کی پرواہ کرتا ہے، لیکن ان جانوروں کا کیا ہوگا جو نسل انسانی کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
محمد عقیل نے کہا کہ ہمیں انسانوں کے ساتھ ان کی بھی پرواہ کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے چودہ برسوں سے آوارہ جانوروں کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان احسان بھول جاتے ہیں، لیکن یہ جانور زندگی بھر آپکے وفادار ہو جاتے ہیں۔