ETV Bharat / city

'وسیم رضوی نے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتعال انگیز حرکت کی' - quraani aayat statment

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے ایک بیان میں وسیم رضوی کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قرآن میں انسانیت کی بقاء کے لیے ہی سارے قانون نافذ کیا ہے، جو پوے عالم کے لیے رحمت ہے

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 2:26 PM IST

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ 'قرآن میں انسانیت کی بقا کے لیے ہی ساری آیتیں نازل کی گئی ہیں جو پوے عالم کے لیے رحمت ہیں۔ قرآن نے خواتین کو جو عزت و حقوق دیئے ہیں اس کی مثال اور کسی مذاہب میں نہیں ملتی ہے۔'

آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ وسیم رضوی نے عدالت میں عرضی داخل کر 26 آیات حذف کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے اس کا مقصد اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے اور اسلام دشمنوں کو خوش کر کے ان کی ہمدردی حاصل کرنا ہے، جو قابل مذمت و لائق سزا ہے۔

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے ایک جاری بیان میں وسیم رضوی کی حرکت کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مسٹر صدیقی نے کہا کہ 'وسیم رضوی کا مذہب اسلام سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے، وہ صرف اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتعال انگیز حرکت کررہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام و حکومت کا ذہن موڑنے کے لیے اسلام مخالف بیان دے رہا ہے جو قرآن مجید کا اعلان ہے کہ ایک شخص کا ناحق قتل ہونے سے بچانا ساری انسانیت کو بچانے کی مترادف ہے۔

قرآن نے خواتین کو جو عزت و حقوق دیا ہے جس کی مثال اور کسی مذاہب میں نہیں ملتی ہے

انہوں نے کہا کہ 'قرآن کا فرمان ہے کہ کسی جان کو جسے اللہ نے محترم بنایا ہے اس کو ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ انسانی جان کے احترام کا درس جس کتاب نے سب سے زیادہ دیا ہے، اس کی آیات کیسے دہشت گردی کا درس دے سکتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا جھوٹ اس عرضی میں ہے کہ مفاد عامہ کے لیے قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے جبکہ رضوی نے اپنی جان بچانے کے لیے عرضی داخل کی ہے، تاکہ سی بی آئی کے شکنجے سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حرکت اس نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کی گئی کارستانی ہے، جس کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو اور بدامنی و بدنظمی پیدا ہو، جو دشمن اسلام کی ایک منظم سازش ہے۔

آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ وسیم رضوی دراصل اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے اس حرکت سے اس کے بھائی بہن نے اس سے رشتہ توڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان مشتعل ہونے کے برعکس قرآن کی تعلیم پر مکمل عمل کریں اور امن کے ساتھ اس کے منصوبہ پر پانی پھیرنے کا کام کریں، وہ تو چاہتا ہے کہ مسلمان مشتعل ہوں تاکہ وہ اپنی سازش میں کامیاب ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کا دشمن اللہ و اس کے رسول کا دشمن ہے، اس کو نہ اس دنیا میں امان حاصل ہوگا نہ دوسری دنیا میں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے تاکہ ملک کی فضا زہر گھولنے والوں سے محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.