ETV Bharat / city

بی ایچ یو سے ایک اور کورونا کا مریض غائب - ضلع مئو

بنارس ہندو یونیورسٹی کے کوویڈ اسپتال میں لاپرواہی کا ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے، اسپتال میں زیر علاج مریض مشتبہ حالات میں اسپتال سے لاپتہ ہوگیا ہے، مریض کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کے بعد ڈاکٹر اور ہسپتال ملازمین حرکت میں آئے اور ہسپتال انتظامیہ نے بنارس کے لنکا پولیس اسٹیشن شکایت درج کرائی ہے۔

بی ایچ یو سے ایک اور کورونا کا مریض غائب

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 2:52 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مئو کے رہنے والے 65 برس کے کورونا مریض کو 23 ستمبر کو بی ایچ یو کے کوویڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تین دن بعد اچانک مریض ہسپتال سے غائب ہوگیا۔ مریض کے اہل خانہ میں سے رام پرتاپ نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ رام پرتاپ نے کہا کہ ہسپتال کے ہر گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا ہے ایسے میں کوئی مریض کیسے غائب ہوسکتا ہے؟

دوسری جانب بی ایچ یو اسپتال کے سی ایم ایس، ایس کے ماتھور نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے، مریض کس طرح اور کن حالات میں لاپتہ ہوا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بی ایچ یو ہسپتال سے کسی مریض کے لاپتہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد مریض ہسپتال سے لاپتہ ہوچکے ہیں، قبل ازیں ہسپتال میں زیر علاج بی جے پی کے رہنما غائب ہوگئے تھے جن کی لاش گائے گھاٹ سے برآمد ہوئی تھی، اس سے قبل ایک کورونا کا مریض غائب ہوا تھا جس کی لاش ہسپتال کے سیور میں ملی تھی، اس طرح سے کئی مریضوں نے خودکشی کی ہے اور لاپتہ ہوئے ہیں جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ سنگین سوالات کے گھیرے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.