ETV Bharat / city

طلبہ اپنی ثقافت کے مطابق شخصیت کو نکھاریں: آنندی بین پٹیل - ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ طلبہ اپنی تہذیب و ثقافت کے مطابق اپنی شخصیت کو نکھاریں اور کردار سازی کریں، یہی حقیقی تعلیم ہے۔

anandi ben pate
اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 7:54 PM IST

ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے 24ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کردار و شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی یافتہ قوم کے زمرے میں کھڑا کرنے میں معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پھول کی طرح خوبیوں کے ساتھ ساتھ نرم خو بنیں۔

انہوں نے اطفال شادی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مخالفت گھر کے اراکین سے شروع ہو اور ایسے تقریب میں نہ شامل ہوں، نہ ہی لوگوں کو شامل ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی و انٹر کالج کے ٹیچرز ٹی بی سے پاک سماج کے لیے آگے آئیں، ایک ٹیچر ایک بچے کو گود لیں تبھی ٹی بی کا مکمل طور سے خاتمہ ہوگا، انہوں نے آنگن واڑی مراکز کی مدد پر بھی زور دیا۔

گورنر نے خواتین کے خلاف مظالم اور تشدد پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاتون ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے، بھابھی ہے، وہ ہی نسلیں آگے بڑھاتی ہے، انہوں نے سماج میں تبدیلی کے لیے خواتین سے بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی اپیل کی۔

اجلاس تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی لکشمی بائی مرکزی زرعی یونیورسٹی جھانسی کے چانلسر و معروف زرعی سائنس داں پروفیسر پنجاب سنگھ نے کہا کہ نیو انڈیا کے سلوگن کے ساتھ ہندوستان ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وشو گرو(عالمی طاقت) بننے کے لیے ہندوستان کو نئے سرے سے محنت کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی تعلیم، صحت، زراعت اور کاروبار کے شعبے میں قابل ذکر اصلاحات کرنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی ملک کے نوجوانوں میں اڑان بھرنے کے لیے پنکھ لگانے اور اپنے کھوئے ہوئے افتخار کو دوبارہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.