ETV Bharat / city

مختار انصاری گینگ کے خلاف کارروائی تیز

ایس ایس پی وارانسی امیت پاٹھک کی ہدایت پر پولیس مسلسل جرائم پیشہ افراد پر شکنجہ کس رہی ہے۔

مختار انصاری گینگ کے خلاف کارروائی تیز، کئی ملزم گرفتار

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 5:23 PM IST

بنارس پولیس کی کارروائی مختار انصاری گینگ کے خلاف تیز ہو رہی ہے اس ضمن میں پولیس نے لگاتار کارروائی کرتے ہوئے مختار انصاری سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مختار انصاری کی جائداد سے متعلق بھی پولیس نے کارروائی کی ہے۔ پولیس نے مختار کے اہم ساتھی معراج کے بھتیجے پرویز احمد کو کینٹ پولیس اسٹیشن سے گرفتار کیا۔

پولیس کا الزام ہے کہ پرویز احمد مختار گینگ کی معاونت کرتا تھا اور اسکو پناہ دیتا تھا، اس سے قبل ہفتہ کے روز جیت پورہ پولیس نے معراج کے بھائی سراج احمد کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی وکاس چندر ترپاٹھی نے کہا کہ پرویز احمد ہسٹری شیٹر ہے اس کے خلاف وارانسی اور جون پور کے مختلف تھانوں میں دو درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر متعدد اسلحہ لائسنس معراج نے بنوائے تھے۔

معراج ضلع غازی پور کے کریم الدین پور تھانہ کے مہین کا رہائشی ہے۔ پولیس پرویز کے دیگر جرائم کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بنارس کے جیت پورہ تھانہ اور کینٹ تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 419 ، 420،467،468 ، 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.