ETV Bharat / city

گجرات: سڑک حادثہ میں 10 ہلاک، 16 زخمی

گجرات کے بڑودہ ہائی وے پر پیش آنے والے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Vadodara highway
Vadodara highway
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:58 AM IST

Updated : Nov 18, 2020, 10:48 AM IST

گجرات کے بڑودہ ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ایک بچہ، دو خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 16 لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منی ٹرک جس میں یہ تمام لوگ سوار تھے، گجرات کے بڑودہ شہر کے نواح میں بدھ کی صبح ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا۔

گجرات: سڑک حادثہ میں 10 ہلاک، 16 زخمی

بڑودہ پولیس کمشنر آر بی براہم بھٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ واگھڈیا سرکل میں اس وقت پیش آیا جب منی ٹرک نے پیچھے سے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری۔

انہوں نے بتایا کہ مہلوک 10 افراد کا تعلق سورت شہر کے وراچہ علاقے سے تھا اور وہ پنچ محل ضلع کے پاواگڑھ کی طرف جارہے تھے۔

زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ایس ایس جی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

گجرات کے وزیر اعلی نے حادثے میں ہوئے جانی نقصان کے تئیں اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو زخمیوں کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس دوران ضلع کلکٹر سمیت دیگر افسران زخمیوں سے ملنے اسپتال پہنچے ہیں۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.