ETV Bharat / city

اجین: تمام علاقوں کو سینیٹائز کرنے کا عمل جاری

ریاست مدھیہ پردیش کے شہراجین میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر شہر کے مخلتف علاقوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

اجین: شہر کے تمام علاقوں کو سینیٹائز کرنے کا عمل جاری

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 3:22 PM IST

کارپوریشن نے بیک وقت چھ گاڑیوں سے شہر میں سینیٹائز کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شہر کے توپ خانہ کے ڈی گیٹ، فوارہ چوک، جنس پورہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

علاقے کی صفائی کررہے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی ہمت افزائی کے لیے لوگوں تالیاں بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق اجین شہر سے کورونا وائرس کے سات نئے متاثرین میں سے کچھ کا تعلق کنٹومینٹ علاقے سے ہے، جبکہ کچھ مریضوں کو نئے علاقے سے متاثر پایا گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں انتظامیہ کے لئے تشویش اور بڑھ گئی ہے۔ اب یہ انفیکشن دوسرے علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، اس کی روک تھام کے لئے کارپوریشن نے شہر کے تمام علاقوں کو سینیٹائز کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

شہر کے دوسرے علاقوں میں ڈرون سے لی گئی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پورا شہر ویران ہے۔

چامونڈا ماتا علاقہ جہاں دن بھر گاڑیوں کی آمدورفت رہتی تھی اب پورا علاقہ سنسان نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.