ETV Bharat / city

DLIZ Tournament: ادھمپور میں انٹر زونل ٹورنامنٹ کا انعقاد

ادھمپور میں واقع سبھاش اسٹیڈیم میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ضلع سطح کے انٹر زونل ٹورنامنٹ (DLIZ Tournament) کے دوسرے دن لڑکوں کے زمرے میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ٹورنامنٹ کاانعقاد
ٹورنامنٹ کاانعقاد
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 5:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کے سبھاش اسٹیڈیم میں کبڈی، والی بال اور کھو کھو کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع سطح کے اس انٹر زونل مقابلے میں دوسرے روز لڑکوں کے ٹیموں کے درمیان میچیز کھیلے گئے۔ جس میں ضلع کے مختلف 10 زونز کے تقریباً چار سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کاانعقاد

اس دوران انڈر 14 والی بال کے میچ میں بابے زون نے گھورڈی زون کو 2-0 کے فرق سے شکست دی۔ جبکہ انڈر 17 کے میچ میں جب زون نے کولونتا زون کو 2-0 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ کھو کھو کے انڈر 17 میچ میں چنانی زون نے ادھم پور زون کو 7-4 سے شکست دی۔ جبکہ انڈر 14 کے میچ میں چنانی زون نے بابے زون کو 6-5 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ کبڈی انڈر 17 کے میچ میں ادھم پور زون نے پنچیری زون کو 21-13 سے اور ادھم پور زون نے انڈر 14 میچ میں جیب کو 15-7 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:ادھمپور: ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے زیراہتمام میگا قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد

واضح رہے کہ عالمی وباکورونا کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلے نہیں ہو رہے تھے لیکن کورونا کی صورتحال معمول پر آ رہی ہے اور محکمہ کھیل بھی یہی چاہتا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ذہنی طور پر مضبوط بنا نے کے لئے کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے جائیں۔ تاکہ طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلباء کھیلوں میں اپنی دلچسپی بڑھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.