ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں نوجوانوں کو بیدار کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ علی الصبح شہر ٹماٹر موڑ سے کُد تک پانچ کیلومیٹر لمبی دوڑ میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سید خان نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، بی ڈی سی صدر چینانی پرکاش چندر نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر میراتھن دوڑ کو روانہ کیا۔ Udhampur District Administration conducts marathon round۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سید خان نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اور لوگوں کے اندر سیاحت کی تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر ضلع رابطہ عامہ افسر، بلاک ترقیاتی افسر، ضلع کھیل افسر اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: