مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دنوں جموں و کشمیر پولیس کے ایک حوالدار کو عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کے خلاف بھارتیہ جنتا یوا مورچہ نے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر سشانت گپتا نے کہا کہ عسکریت پسند خوف اور بے چینی کے عالم میں ہیں۔ خطہ میں جس طرح ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدام اٹھا ئے جارہے ہیں، اس سے عسکریت پسندوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں اور اب وہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں اس کی روک تھام کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام پولیس اہلکار جنہیں عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا ہے، ان کے کنبوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں مزید پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ
انہوں نے مرکزی حکومت اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شرارتی عناصر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ خطہ میں امن و امان کا ماحول قائم ہوسکے۔