ETV Bharat / city

ادھمپور: آنگن واڑی ورکرز نے دوسرے محکموں کا کام دیے جانے پر احتجاج کیا

ادھمپور میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے وقت پر تنخواہ نہیں دیے جانے اور دیگر محکموں کے کام کروائے جانے پر انتظامیہ کے خلاف اپنا خاموش احتجاج درج کروایا۔

آنگن واڑی ورکرز نے دوسرے محکمات کا کام دئیے جانے پر احتجاج کیا

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 4:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں آج آنگن واڑی ورکرز نے دوسرے محکمات کے کام دئیے جانے اور تنخواہ بڑھانے جانے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے باہر اپنا خاموش احتجاج درج کروایا اور ضلع انتظامیہ سے اپنے مسائل کو آگاہ کروایا۔

احتجاج کر رہی آنگن واڑی ورکرز کا کہنا ہے کہ ان پر اپنے محکمہ کے علاوہ محکمہ صحت، انتخابی ڈیوٹی، دوسرے محکمہ کے سروے سمیت دیگر کام کی ذمہ داری بھی ان پر عائد کی جاتی ہے، انتظامیہ کو اس کےلیے ہم پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کو دیگر محکمات کے کام کروانے ہیں تو انہیں اس کے لیے بھتہ بھی دیا جانا چاہیے۔

آنگن واڑی ورکرز نے دوسرے محکمات کا کام دئیے جانے پر احتجاج کیا

ان کا مزید کہنا ہے کہ آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس کی تنخواہ کافی کم ہے۔ ہمیں ہر ماہ تقریب چار ہزار کی تنخواہ ملتی ہے، وہ بھی باقاعدگی سے ہمیں نہیں دی جا رہی ہے۔ ہمیں ابھی تک 2018۔19 کی تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ادھم پور: بلونت سنگھ منکوٹیا نے بجلی ورکنگ سسٹم کو لیکر مظاہرہ کیا

آنگن واڑی ورکرز کا کہنا ہے کہ ہم نے کووڈ بحران کے دوران بھی اپنے خدمات انجام دیئے ہیں، لیکن اس دوران بھی انتظامیہ کی جانب سے ہمارے تئیں کچھ نہیں کیا گیا۔یہاں تک سینیٹائزر اور دیگر احتیاطی کٹس تک نہیں دیئے گئے۔اگر کوئی ورکرز اس کی شکایت کرتی ہے تو انہیں نوکری گنوانے جیسے ڈر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز نے انتظامیہ کو دس دن کا وقت دیتے ہوئے مطالبات کو منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔مطالبات منظور نہ ہونے پر انہوں نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج شروع کرنے کا انتباہ کیا ہے۔وہیں بلدیہ کٹڈا کے عارضی ورکرز نے بقایا تنخواہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.