مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں آج بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ نے اپنے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں اسپیشل فورسیز کی جانب سے حیرت انگیز کرتب دکھائے گئے۔ اگرچہ اس تقریب کا انعقاد ہر سال جون کے مہینہ میں کیا جاتا ہے، تاہم کورونا وبا کے پیش نظر رواں نومبر کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی کے افسران کے ساتھ ساتھ ہلاک فوجی اہلکاروں کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے گھوڑسوار دستے، پیرا ملٹری اسپیشل فورسز نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ حیرت انگیز کرتب دکھائے۔
مزید پڑھیں:ادھمپور: فوج کے ذریعہ حاصل کی گئی زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ
بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز کے جوانوں نے حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ یہ تقریب ہر سال کی جاتی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ تقریب نہیں ہو سکی۔