کانگریس پارٹی کے دفتر میں ایک پروگرام کا اہتمام کر کے راجیو گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے ضلع صدر کرشن چندر نے کی۔ اس پروگرام میں ادھمپور کے دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔
کانگریسی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کی زندگی اور ان کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ کانگریسی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'انہوں نے نوجوانوں کو انتخاب میں حصہ دلانے کے لیے ان کی عمر کو 21 سے 18 برس تک کم کیا۔'
کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ 'راجیو گاندھی نے ملک کے لیے بہت کام کیے ہیں۔ آج کے نوجوانوں کو راجیو گاندھی کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔'
کانگریسی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم کے مجسمے پر پھول اور ہار چڑھایا۔