مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے تحصیل ہیرا نگر سے تقریبا 5 کلومیٹر دور جانڈی گاؤں میں زوردار دھماکہ ہوا ۔
دھماکے کی کی شدت اتنی زبردست تھی کہ مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
وہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پی شیلندر مشرا نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ گرینیڈ بم حملہ ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔