ضلع ادھمپور میں بھی شیوراتری کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔
صبح سے ہی ادھمپور کے دیویکا تٹ پر عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے، اور وہ بھولے شنکر کی پوجا کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ دیویکا گنگا مییا کی بڑی بہن ہے، اور اس کی ہندو مذہب میں کافی اہمیت ہے، اسی لیے ادھمپور دیویکا تٹ پر کافی تعداد میں عقیدت مند اکٹھا ہوئے ہیں۔کورونا کے باوجود بھی لوگوں کی یہاں کافی تعداد دیکھی جارہی ہے۔
مندورں میں آئے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم بھولے شنکر سے چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو۔اور لوگوں میں جس طرح سے خوف کا ماحول ہے وہ دور ہو، اور انہوں نے یہاں سے ملک کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھائی چارہ کا ایک پیغام دیا۔