سینیئر سیٹزن کلب کے صدر سابق ایس ایس پی مہادیپ سنگھ نے کہا کہ ان تمام فوجیوں کے نام تاریخ میں سنہرے حرفوں میں لکھے جائیں گے اور ان کی خدمات کو بھی یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے چین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر آئندہ اس طرح کی حرکت کی گئی تو اس کا انجام بھگتنے کے لیے چین تیار رہے۔ انہوں نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح وزیر اعظم کی ایک آواز پر سوا سو کروڑ بھارتی ایک ہوجاتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسی طرح سے چین کو بھی اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔'