اسی سلسلے میں جموں - سری نگر قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ضلع ادھم پور کے ٹکری سے لے کر چنینی تک سی آر پی ایف کے جوان ، جموں وکشمیر پولیس، اور فوج کے جوانوں کو سکیورٹی انتظامات پر مامور کیا گیا ہے۔ تاکہ کسی طرح کے نا خوشگوار واقعات سے نمٹا جاسکے۔
اس شاہراہ سے گزرنے والے مسافروں سے لے کر سبھی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اور ہر آنے جانے والوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ شدت پسند اس علا قے کو اکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اس بار سکیورٹی ایجنسیاں چاق و چوبند ہیں اور کسی طرح کی کوئی کوتاہی برتنا نہیں چاہتے ہیں۔
ضلع ادھم پور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے نے اس تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں پولیس کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو تعنینات کیا گیا ہے اس قومی شاہراہ پر فوج مسلسل پیٹرولنگ بھی کررہے ہی۔