اس ایپلیکیشن کے بنانے کا مقصد ہے کہ قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر جلد از جلد مدد، معاوضہ اور شفافیت فراہم کی جاسکے۔
اس ایپلیکیشن کا خاص مقصد ہے کہ قدرتی آفات آنے پر متاثرین کو راحت فراہم کرنے میں دیری نہ ہو۔
متاثرین کو مدد مہیا کرانے سے قبل پٹواری متاثرین کے گھر کا دورہ کریں گے۔اس کے بعد اس اپیلیکیشن کے مطابق متاثرین کا آدھار کارڈ، پولیس کی ایف آئی ار کاپی اور پی ڈبلیو ڈی کے رپورٹ کے ساتھ نقصان کی تصویریں لے کر اسے موبائل ایپ پر اپلوڈ کریں گے۔
اودھم پور کے ڈپٹی کمیشنر پیوش سنگلا نے کہا کہ اس نئی پہل کے تحت مستفید افراد کے کھاتوں میں سیدھے رقم منتقل کرنے کی سہولیات فراہم کی جائے گی اور ایس ڈی آر ایف کے مطابق سوفٹ وئیر کے ذریعے سے مالی حساب کتاب خود بخود ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹواری ان سبھی دستاویزوں کو ایپ میں اپلوڈ کرے گا جس کی نگرانی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈوپلپمنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کریں گے۔اس کے بعد پندرہ دنوں کے اندر یہ رقم مستفید افراد کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔