ETV Bharat / city

لاک ڈٓاؤن تین کے دوران مزدور جمع ہوئے - تیسرے لاک ڈاؤن

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر اپنے گھر جانے کے لئے مزدوروں نے رجسٹریشن کے لئے قطار لگ گئی ۔

rumors
rumors
author img

By

Published : May 6, 2020, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ضلع ڈویلپمنٹ کمشنر کے دفتر کی صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب بیرونی ریاستوں سے ضلع میں کام کرنے والے مزدور اچانک ضلع انتظامیہ کے سامنے تیسرے لاک ڈاؤن کے درمیان جمع ہوگئے۔

مزدوروں اپنی ریاست میں جانے کے لئے رجسٹریشن کرانے کمشنر کے دفتر پہنچے تھے۔ ان کے ہاتھوں میں فارم اور کچھ پرچیاں تھیں جس میں ان کی مکمل تفصیل درج تھی۔

بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ حرکت میں آیا اور تحصیلدار موہت گپتا موقع پر پہنچے اورپھنسے ہوئے مزدوروں و دیگر لوگوں سے بات کی۔

لاک ڈٓاؤن تین کے دوران مزدور ہوئے جمع

اس دوران مزدوروں کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں گھر بھیجنے کے لئے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جس کے لئے وہ اپنے ساتھ مناسب دستاویزات لے کر آئے ہیں۔

تحصیلدار موہت گپتا نے انھیں بتایا کہ یہاں ایسا کوئی رجسٹریشن نہیں کیا جا رہا ہے۔

موہت گپتا نے انھیں بتایا کہ اگر انہیں کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ ڈپٹی کمشنر آف لیبر سے بات کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری گئے نمبر 01992272728 پر رابطہ کریں۔

اس دوران مزدوروں نے الزام لگایا کہ وہ کئی دنوں سے بھوکے پیاسے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گاؤں جانا چاہتے ہیں جس کے لئے انتظامیہ ان کی مدد کرے۔

تحصیلدار کی یقین دہانی کے بعد تمام پھنسے ہوئے مزدور خاموش ہوئے اور اپنے عارضی گھر چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.