ETV Bharat / city

Udhampur Road Accident: ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی - Udhampur accident

برمین سے ادھم پور جاتے ہوئے ایک منی بس سڑک سے پھسل کر مسورا کے گہری کھائی میں جا گری۔ جس میں 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ road accident in Udhampur

ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی
ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 8:46 AM IST

Updated : Aug 6, 2022, 11:58 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے برمین علاقے میں ایک منی بس سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس مسورا کے گہرے کھائی میں جا گری، جس میں 12 لوگ زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Udhampur

ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی

بس برمین سے ادھم پور جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلباء اور دیگر کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ نے زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے ضلع ہسپتال کو ہدایات دی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی نازک حالت کے پیش نظر اسے مناسب علاج کے لیے جموں جی ایم سی ریفر کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں لوگوں کا آنا جانا کم ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو ضلع ہسپتال لے جانے میں کچھ وقت لگا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں اب تک کسی کی ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2022, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.