مظاہرین نے بقایا تنخواہ اور مستقل کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کیا، مظاہریں نے مذکورہ محکمے کے افسران اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔
احتجاج کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر سومناتھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کررہے ہیں، اور اپنے بقایا تنخواہ کے لیے احتجاج کررہے ہیں، لیکن محکمے کے کانوں تلے جو بھی رینگ رہی ہے، اور وہ اپنے آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں'۔
دوسری جانب سومناتھ نے محکمے کے افسران کے خلاف بدعنوانی کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' مذکورہ افسر صرف اپنی روٹیاں سیکں رہے ہیں، جو پوری طرح بدعنوان ہیں، جس کے پورے دستاویز اپنے پاس موجود ہے۔